منگل 17 فروری 2026 - 12:08
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و خواتین ونگ کا 38 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر

حوزہ/ کنونشن کے اختتام پر صدارتی خطاب کے دوران اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کے طور پر برادر سینگار علی حسینی کے نام کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جبکہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی مرکزی صدر کے لیے خواہر دعاءِ سیدہ مہر کو منتخب کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سہون شریف/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 38 واں سالانہ مرکزی کنونشن 13، 14 اور 15 فروری کو سہون شریف میں نہایت شاندار، منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوا۔ کنونشن کے آخری دن کو خصوصی طور پر یومِ امام حسین علیہ السلام سے منسوب کیا گیا، جس میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سیرت، شجاعت، علم اور مزاحمت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و خواتین ونگ کا 38 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر

ملک بھر کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع سے آئے ہوئے تنظیمی ذمہ داران، سابق مرکزی قائدین، کارکنان اور ارکان کی بڑی تعداد نے اس مرکزی اجتماع میں پرجوش شرکت کی۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و خواتین ونگ کا 38 واں سالانہ مرکزی کنونشن

کنونشن کی نمایاں سرگرمیاں

تین روزہ کنونشن کے دوران متعدد تنظیمی، علمی اور فکری پروگرامز منعقد کیے گئے جن میں درج ذیل اہم سرگرمیاں شامل تھیں:

  • شبِ شہداء کی تقریب
  • تنظیمی کارکردگی رپورٹس کی پیشکش
  • تنظیمی کارکنان کی فکری رہنمائی اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اجتماعی مباحثہ
  • موضوعاتی دروس اور تربیتی نشستیں
  • موجودہ مرکزی صدور کے الوداعی خطابات
  • تنظیمی خدمات پر حسنِ کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم
  • نئے مرکزی صدور کے انتخاب کا اعلان اور تقریبِ حلفِ وفاداری

نئی قیادت کا انتخاب

کنونشن کے اختتام پر صدارتی خطاب کے دوران اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کے طور پر برادر سینگار علی حسینی کے نام کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جبکہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی مرکزی صدر کے لیے خواہر دعاءِ سیدہ مہر کو منتخب کیا گیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و خواتین ونگ کا 38 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر

شرکاء نے پرجوش نعروں اور بھرپور اعتماد کے اظہار کے ساتھ نئی قیادت کا خیر مقدم کیا اور مشنِ اصغریہ کی جدوجہد کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و خواتین ونگ کا 38 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر

کنونشن کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، شہداء ترلائی سمیت تمام شہداء ملتِ اسلامیہ کے درجات کی بلندی، اور تحریکِ اصغریہ کے استحکام و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha